وزیر آباد: ڈاکوئوں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق، بیوی شدید زخمی
وزیرآباد (نا مہ نگار) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔ کوٹ بنگش میں ڈاکو رات 12 بجے کے قریب اسحاق چیمہ کے ڈیرے پر آئے اور قربانی کے چھترے چوری کرنے لگے کہ قریب ہی اسحاق چیمہ کی بیوی سو رہی تھی جبکہ اسحاق چیمہ اور اسکا بھائی اقبال چیمہ ڈیرے پر ہی سور ہے تھے۔ ڈاکوئوں نے گھر سے باہر جانے والا گیٹ کھولا اور 2قربانی کے چھترے اندر سے کھول کر باہر لانے لگے تو اسحاق چیمہ کی بیوی اٹھ گئی اور اس نے شور مچا دیا جس پر ڈاکوئوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پر اسحاق اور اس کا بھائی اقبال چیمہ اٹھے اور انہوں نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے اسحاق چیمہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔