• news

نظام اسلام کا نفاذ ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتا ہے: عرفان گجر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی یوتھ کے سٹی صدر حافظ عرفان اسحاق گجر نے کہا کہ نظام اسلام کا نفاذ ہی ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے اس نظام کے راستے میں کوئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریںگے ،جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی جدجہد جاری رکھے گی اور عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائے گی بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے اور پاکستان کو سیکولر قوت بنانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،سیکولر اور طاغوتی ایجنڈے پر کام کر نے والے جان لیں کہ پاکستان کی عوام دین پسند ہیں وہ وطن عزیز میں کسی لبرل اور بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، پاکستان کی قوم مذہب سے بہت زیادہ پیار کر نے والی ہے اور اسلام کے نفاذ کیلئے نوجوان نسل ،خواتین اور عوام ترس رہے ہیں، پارلیمنٹ میں دینی قیادت کا راستہ روکنا درحقیقت لبرل ازم کا راستہ ہموار کرنے کی سازش ہے پی ٹی آئی کو دھاندلی سے پارلیمنٹ میں پہنچایا گیا جو ملک کے اسلامی تشخص اور اسلامائزیشن کے عمل کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن