• news

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کی گاڑی پر فائرنگ،مسلم لیگ ن نے کروائی،وحید احمد کا الزام

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)فاروق آباد کے قریب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 143رانا وحید احمد خاں کی گاڑی پر فائرنگ تاہم فائرنگ سے معجزانہ طور پر بچ گئے ، رانا وحید احمدخاں نے الزام لگایا ہے کہ ان پر فائرنگ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کروائی گئی ہے ، گزشتہ رات حلقہ کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ آفیسر شیخوپورہ کی عدالت سے فاروق آباد جارہے تھے کہ راستہ میںملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، فائرنگ کے اس واقعہ پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شدید تشویش کا اظہار اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن