• news

ننکانہ : کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی حالت غیر

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک وٹواں کا 40سالہ عثمان مویشیوں کے لئے ٹوکہ مشین پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک بجلی کی ننگی تاروں کو چھو جانے کے باعث اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اوروہ موقعہ پر ہی بیہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن