عوامی خدمات،کار کردگی پرمسلم لیگ ن کے امیدوار کا میاب ہوئے: وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ شیخوپورہ کی عوام کے دلی مشکور ہیں جس نے (ن) لیگ کے امیدواروں پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا اور انتخابات فتح کی صورت میں پارٹی امیدواروں کی سابقہ عوامی خدمات کا خوب صلہ لوٹایا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کی این اے 120 اور پیر سید اشرف رسول کی پی پی 137سے تاریخی کامیابی کے سلسلہ میں اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس گورنر ہاؤس اوروزیر اعلیٰ ہاؤس کو پر تعیش کہنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ قومی ورثہ ہے جہاں غیر ملکی وفود کی آمدورفت جاری رہتی ہے ان کو بنی گالا کی طرف بھی نظر کرنی چاہیے۔