میاں خالدپی پی140 کے مسائل حل کر نے میں بھر پور کردارادا کرینگے :میاں توصیف سلیم
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا کہ حلقہ پی پی140 کے مسائل کے حل کیلئے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں خالد محمود اپنا بھر پور کردارادا کرینگے ماضی میںبھی شرافت اور عوامی فلاح وبہبود کی سیاست کرکے میاںخالد محمود نے عوام کے دل جیتے تھے اور اس بار بھی وہ انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خدمت کی سیاست کیلئے اپنا کرادرادا کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔