• news

عمران خان ملک کے نظام کو بہتر بنائیں گے:قیصر بھٹی

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری قیصر ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی انتھک جدوجہد کے باعث ملک میں کرپشن کے خلاف واضح کاروائیاں شروع ہوئیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوا، عمران خان کے اخلاص اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے قوم آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان بنانے کیلئے قوم نے انہیں تاریخ ساز مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام ہونا چاہئے، عمران خان ملک کے نظام کو بہتر بنائیں گے اور ملک میں موجود سنگین مسائل کا حل نکالیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن