الیکشن مہم میں عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے:جلیل احمد شرقپوری
شرقپور شریف ( نامہ نگار) سیاسی شخصیت ملک صلاح الدین ملک محمد عمر مولوی محمد اشرف یونین کونسل کوٹ محمود کی قیادت کرتے ہوئے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ قافلہ کی شکل میںشیر ربانی ہاوس پہنچے اورکا میا بی پرجلیل احمد شرقپوری کو مبارکباد دی اور کہا کہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ حلقے کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے حلقے کی عوام کے ممنون ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوائی اور ہم حلقے کی عوام کی دن رات خدمت کریں گے جو ہمیشہ ہمارا شیوہ رہا ہے نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا حلقہ کے عوام نے ہمیں اپنی جس محبت اور چاہیت سے نوازا اور ہمیں اکثریت سے کامیاب کرایا ہے اس پر ہم عوام کے زندگی بھر مشکور رہیں گے ،الیکشن مہم میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بالخصوص صحت ،تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی، امن کاقیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگااس موقع پرچیرمین چوہدری خالد نذیر ڈھلوں ملک پھلوان امین کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔