• news

الیکشن کمشن شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا:بینش قمر ڈار

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری و ممبر ضلع کونسل بینش قمر ڈار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کو تیسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پراہلیان حلقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 121 کے عوام باشعور ہیں جنہوں نے ترقی اور خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا اور میاں جاوید لطیف کی ان کاوشوں کو ووٹ دیا جو انہوں نے عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے سابقہ دونوں ادوار میں پروان چڑھائیں، جاوید لطیف نے نہ صرف ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بلکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کیا، عوام سے ان کا جڑا ہوا رشتہ ختم نہیں ہوسکتا، نواز شریف اور مریم نواز پر مقدمات کو عوام کے سامنے عیاں کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہا جس کی واضح مثال ابھی تک مکمل نتائج سامنے نہ آنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن