قصور: ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ،ما ل و مسروقہ بر آمد
قصور (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بی ڈویژن اور سی آئی اے قصور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میںملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ شبیر عرف چھیرا کو ساتھی اعجاز عرف جج سمیت کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے شہر قصور اور گردونواح میںوارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا اور ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی ایک لاکھ روپے،دو موٹرسائیکل ،موبائل فون اور اسلحہ ناجائز برآمدکیا ۔ ملزمان نے شہر قصور،مصطفی آباد اور کھڈیاں میں رابری کی 7 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان ضلع لاہور میں رابری کے 10مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔