• news

اقتصادی مسائل سے نکلنے کیلئے نئے بجٹ سے گریز کیا جائے:امجد نذیر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ورکرز ایکشن کونسل و اتحاد گروپ اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا کہ نئی حکومت کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کر نا ہوگا ،جن سے نمٹنے کیلئے معاشی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینا ہوگی نئے اکنامک چیلنجز صورتحال سے نمٹنے کا قابل عمل منصوبہ بنایا جائے تاکہ موجودہ بحران قابو سے باہر نہ ہوسکے تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفاد میں اس معاملہ میں نئی اپنا اپنا بھرپور کردار اداکریں، پاکستان کو اس وقت فوری بیل آئوٹ پیکیج اور اس کے بعد ایک نئی سٹریٹجک تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جو برآمدات کو جارحانہ انداز میں بڑھائے ایسی پالیسی تمام شراکت اداروں کی بھر پور مشاورت سے بنائی جائیں تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیاجاسکے، اقتصادی مسائل سے نکلنے کیلئے نئے بجٹ سے گریز کیا جائے جبکہ غیر شفاف معاہدوں کی چھان بین جلد کی جائے کیونکہ اس سے اکنامک مینجمنٹ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ اخراجات اور درآمدات میں کمی ٹیکس اصطلاحات اور اکنامک ڈیٹا میں گھپلوں کا سلسلہ ختم کر نے میں دیر نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے سے نئی حکومت کی ساکھ اور کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن