• news

عوام نے ثابت کر دیا،ضلع شیخوپورہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے:میاں امجد

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے چیئرمین میاں امجد لطیف نے کہا کہ خدمت کی سیاست کی بدولت ہی حلقہ این اے121 سے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور عوام نے جس محبت ،پیار اور لگن کا اظہار کیا ہے اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے فرزند شیخوپورہ کی قیادت میں عوامی فلاح بہبود اور تعمیر وترقی کو جو سفرجاری ہے اس کو مزید تیز کرکے عوامی مطالبات کو پورا کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میں کونسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں امجد لطیف قومی انتخابات کے بعد آج پہلے روز میونسپل کمیٹی آئے تو کونسلرز بلدیہ اور ملازمین نے ان کا بھرپور استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر ترجمان میونسپل کمیٹی ملک محمود طاہر، حاجی شیخ یعقوب بگا، میاں محمد منیر ،فیصل الیاس ورک، سردار ریاض ڈوگر، میاں منور اقبال ، بائو انتظار ،ملک عمر صدیق، سید قلب سلیم شاہ،ماجد سعید سیال ،نیامت علی گادھی ،سید سہیل شاہد،ڈاکٹر ہاشم مقبول ودیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ میاں جاوید لطیف سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ آج بھی مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین قلعہ ہے تمام تر سازشوں کے باوجود عوام کے دلوںمیںآج بھی میاںنواز شریف کی محبت، پیار اور ویژن موجود ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن