چیف جسٹس لاکھوں زیرالتواء مقدمات کو دیکھیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد (آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان لاکھوں پینڈنگ مقدمات کو دیکھیں۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاسیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان کشمیریوں کی ضرورت ہے پرویز مشرف نے اپنے دور میں کشمیر کا مقدمہ خراب کرکے نقصان پہنچایا،کشمیر پر آج بھی بات چیت ہوگی آنیوالی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں پرو ایکٹو خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کی ضرورت ہے ڈکٹیٹر شپ سے بدترین جمہوریت بہتر ہے آزادکشمیر کی حکومت شہداء کی وارث حکومت ہے میرا مالک میرا اللہ ہے وہ میرے ساتھ ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔آزادکشمیر میں آئین و قانون کے تحت نظام چلائیں گے۔ انہوں نے کہا زبان بہت لمبی ہے یہ چل گئی تو پھر کسی کا کچھ نہیں چھوڑوں گا آزادکشمیر حکومت کا کردار مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متعین کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں بھاشا نہیں دیامر ڈیم ہے کیا 15 سو ارب روپے کا ڈیم چندے سے بھی بن سکتا ہے ۔