سیکرٹری الیکشن کمشن نے صحافیوں کے سوالات نہیں لئے،تحریری بیان پڑھا اورچلے گئے
اسلام آباد (نامہ نگار) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب نے منگل کو یکطرفہ پریس کانفرنس کی، اپنا بیان پڑھا، صحافیوں کے سوالات نہیں لئے اور چلے گئے، آل پارٹیز کانفرنس نے چیف الیکشن کمشنر و اراکین کمیشن کے استعفوں کے مطالبے کے پیش نظر سیکرٹری الیکشن کمشن نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کی۔ کمیشن کے ہیڈکوارٹر کے باہر آئے، تحریری بیان پڑھا۔ صحافیوں سے سوالات نہیں لئے۔ بیان پڑھ کر خاموشی سے چلے گئے۔