• news

پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنانے کے لئے تیار،آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا امکان

کراچی(آن لائن)سندھ میں پیپلز پارٹی نے حکومت بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں آئندہ ہفتے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا امکان ہے جبکہ وزیر اعلی سندھ کے لئے مراد علی شاہ فیورٹ امیدوارقرار پائے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت بنانے کے لئے تیار ہو گئی اس حوالے سے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے منگل کے روز اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کا دورہ بھی کیا وہاں پر انتظامات کا جائزہ بھی لیادوسری جانب پیپلزپارٹی کے اجلاسوں میں وزیر اعلی سندھ کے لئے مراد علی شاہ ،فریال تالپوراور ناصر شاہ کے ناموں کا جائزہ لیا گیا ،جس میں پارٹی قیادت نے مراد علی شا کے نام پر اعتماد کا اظہارکیا ،قوی امکا ن ہے کہ مراد علی شاہ دوبارہ سے وزیر اعلی سندھ کا تاج اپنے نام کرنے میںکامیاب ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ سندھ میں الیکشن 2018 میں پہلے پی پی پی دوسری پی ٹی آئی اور تیسرے ایم کیو ایم سیٹیں لینے والی جماعت ہے اس لئے تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شمیم حیدر نقوی کے نام پر بھی اتفاق ہو گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن