• news

عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018ء کے انتخابات میں 5حلقوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد آخر میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بنی گالہ میں پی ٹی آئی اعلی قیادت کا اجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اسلام آباد،کراچی، لاہور اور بنوں کی سیٹوں میں سے کوئی سیٹ اپنے پاس رکھنے کی بجائے اپنے آبائی حلقے میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے۔ دوسری طرف ذرائع ایوان صدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر سے باہر نہیں ہو گی۔ صدر ممنون منتخب وزیراعظم سے ایوان صدر میں حلف لیں گے۔ کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جا سکتی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے ڈی چوک یا پریڈ گرائونڈ میں وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن