• news

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پریمیئر فٹبال لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دو مراحل میں منعقد ہونے والی پی پی ایل کا پہلا مرحلہ کراچی سنٹر میں جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں منعقد ہونگے۔ تین سال کے وقفہ کے بعد 12 ویں پاکستان پریمیئر لیگ 2018ء کا انعقاد یکم ستمبر سے 10 دسمبر 2018ء تک منعقد ہوگی جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لینگی۔ ٹیموں میں کے الیکٹرک، آرمی، پی اے ایف، پی آئی اے، واپڈا، کے آر ایل، نیشنل بنک پاکستان، نیوی، کے پی ٹی، مسلم فٹبال کلب (چمن)، افغان فٹبال کلب (چمن)، اور بلوچ فٹبال کلب (نوشکی) شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں ستمبر اکتوبر میں میچز کراچی سنٹر جبکہ نومبر سے دسمبر تک مقابلے لاہور سنٹر میں منعقد ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن