بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے گھر ڈکیتی‘نقدی زیورات لوٹ لئے
لاہور (شوبزڈیسک ) بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ممبئی والے گھرمیں ڈکیتی ہوگئی ، ڈاکو قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میکا سنگھ کے منیجر کی جانب سے ان کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میکا سنگھ کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقداور تقریبا دو لاکھ روپے کے سونے کے زیوارات چوری ہوئے ہیں۔ میکا سنگھ کے قریبی ساتھی جو ان کے ساتھ کئی سالوں سے کام کررہے ہیں، ان کے خلاف اوشی واراپولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میکا سنگھ سے گھر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کے ایک ساتھی کو ڈکیتی کے وقت گھر میں داخل ہوتے اور باہر آتے دیکھا گیا ہے۔ ڈکیتی کے بعد سے میکا سنگھ کا وہ ساتھی غائب ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ تقریبا 2 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس کی ایک بھاری نفری ملزمان کو پکڑنے کے لیے تعینات کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی ایک ٹیم ان کے دہلی والے گھر بھی بھجوادی گئی ہے۔پولیس نے میکا سنگھ کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔