• news

فرانس: طالبہ کی سڑک پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل، ہلچل مچ گئی

پیرس (آئی این پی) فرانس میں سڑک پر طالبہ کو ہراساں کرنے اور سرِعام تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی، فرانس میں خواتین کو ہراساں کرنے پر جرمانے کا بل پارلیمنٹ میں زیرِ غور ہے۔ میری لاگیورے نامی طالبہ نے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انہوں نے ہراساں کرنے والے شخص کو للکارا تو اس نے انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ ویڈیو ملک بھر میں وائرل ہو گئی ہے اور اس کے بعد عوام کی جانب سے ہراساں کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن