اترپردیش: گارے کی دیوار گرنے سے 6 مزدور ہلاک، 2 زخمی
نئی دہلی (سنہوا) بھارتی ریاست اتر پردیش میں گارے کی دیوار گرنے سے 6 مزدور ہلاک اور 2شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حکام کے مطابق دارالحکومت اتر پردیش میں لکھنئو کے شمال میں 265 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع بریلی میں 8 مزدور بائی پاس کے قریب زیر زمین کیبل اور ٹیلی فونز کی تاریں لگا رہے تھے مٹی کا تودہ گرنے سے 5 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔