• news

کشمیریوں نے بے پناہ مظالم کے باوجود بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: سپیکر آزاد کشمیر

اسلام آباد (صباح نیوز) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے پریس کلب ہٹیاں بالا کے وفدسے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں کے بعد تحریک آزادی کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوئی ہے اور دنیا کشمیریوں کی آواز سننے لگی ہے نہتے کشمیریوں نے بے پناہ مظالم کے باوجود پرامن مزاحمتی تحریک جاری رکھ کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کی کشمیر کے حوالے سے رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں او ریو این او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر میں بھیجے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عالمی برادری کے سامنے آ سکیں اور دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ معلوم ہو سکے۔ انہوں نے کہا تارکین وطن اقوام متحدہ کے کمشن کی رپورٹ بین الاقوامی برادری تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن