• news

پسماندہ علاقوں میں تعلیم کو فروغ دیا جائے : سینیٹر عثمان کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن ) ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 12 جولائی2017 کو کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے علاوہ ایچ ای سی کی مجموعی کارکردگی ، مختص اور استعمال شدہ بجٹ ، سکالر شپ ،تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف منصوبہ جات اور پسماندہ علاقوں میں مختلف تعلیمی منصوبہ جات اور مسلم باغ یونیورسٹی ، موسیٰ خیل کی لائیو سٹاک یونیورسٹی اور زیارت میں فاریسٹ یونیورسٹی کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ضروری ہے وہاں تعلیم کو فروغ دیا جائے اور حکومت پسماندہ علاقوں میں 50 فیصد فنڈز شرح خواندگی کی بہتری کیلئے مختص کرکے تعلیمی ادارے قائم کیے جا ئیں ۔ قائمہ کمیٹی کوجوائنٹ سیکرٹری تعلیم ، چیئرمین ایچ ای سی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد اور ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ہوئے بتایا کہ ریکرنگ گرانٹ کی مد میں سو فیصد بجٹ فراہم کیا گیا تھا جبکہ ڈویلپمنٹ گرانٹ2016-17 میں مکمل فنڈ فراہم نہیں کیا گیا معاملہ وزارت پلاننگ اور وزارت خزانہ سے اٹھایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن