مودی کی ’’گڈ گورننس‘‘‘اور ’’بیٹی بچاؤ‘‘ سکیمیں محض نعرہ ہے:راہول گاندھی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ملک میں بار بار نظام حکومت کو بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے زور دینے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’گڈ گورننس ‘‘اور ’’بیٹی بچاؤ‘‘سکیمیں محض نعرے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔ راہول نے ٹویٹر پرتحریر کیا کہ’’ یقین دہانی بابو‘‘ اور ’’گڈ گورننس بابو کی کہانی ‘‘ہم نے سنی ہے کہ جس کو منتخب کیا ہے اس نے ’’بیٹی بچاؤ‘‘کا محض نعرہ ہی دیا ہے۔ کانگریس صدر نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ بہار کے مظفر پور میں چلڈرن ہوم کے ہاسٹل میں لڑکیوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے واقعات کی خبر بھی پوسٹ کی۔