• news

ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ارشد ہاشمی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ جنہوں نے25 سال سے دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیے رکھا وہ پہلی بارشکست کے بعددھاندلی کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں ن لیگ جس طرح اقتدار میں رہ کر حلیفوں کو دھوکہ دیتی رہی اب اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کو بھی دھوکہ دے گی شکست فاش سے دو چار ہونے والے تحریک چلانے کا اعلان کررہے ہیں جو عوام سے اور جمہوریت سے مذاق ہے عوام کسی ایسی تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے، کسی بھی گروہ یا جماعت کو پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن