پی ٹی آئی کی کامیابی سے ملک میں خوشحالی کے دروازے کھل گئے: عامر شریف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء عامر شریف کمبوہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی سے ملک میں خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں ڈالر اور سونے کی قدر میں واضح کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی دیانت اور کردار کی پوری دنیا معترف ہے ان کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کا کھویا ہوا مقام بہت جلد واپس کرلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ روشن پورہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک عثمان بلوچ،حافظ مدثر مصطفیٰ،سمیع اللہ بلوچ، عرفان گجر اور دیگر بھی موجود تھے ۔