• news

نادیدہ قوتوںنے مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا:جہانزیب خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان نے کہا کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے 2018ء کے عام انتخابات کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو چالیس سے زائد حلقوں پر ہرایا گیا ہے ہم مسلم لیگ (ن) کے ورکر ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے غیور متوالے ووٹ کی عزت کی بحالی اور انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا، الیکشن کے خود ساختہ نتائج کو عوام نے بھی قبول نہیں کیا نادیدہ قوتوں نے (ن) لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، انتخابات میں ایسے لیگی رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا گیا جو کسی قیمت پر اپنی وفاداری تبدیل نہیں کر سکتے ہم جھکنے والے نہیں میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو ہر صورت عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن