مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی : پیر اشرف رسول
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے پی پی 137سے اپنی مسلسل تیسری مرتبہ جیت کو عوام کی والہانہ محبت اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اورعوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، عوام نے ہمیں بھرپور سپورٹ کیا جس پر حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کوآرڈینٹر (ن) لیگ محمود اختر گورائیہ، ملک مشتاق احمد ڈوگر، ملک عمران رحمت ڈوگر، ممبر ضلع کونسل مسز عاصمہ رضوان رانا، چوہدری وسیم انجم سندھوو دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ موجودہ انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر کے عوام (ن) لیگ سے محبت رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت کے کونے کونے کے مختلف حلقوں میں پارٹی امیدواروں کو ملنے والے ووٹ ہیں ، جن پارٹی امیدواروںکو شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے اسباب قوم کے سامنے ہیں جو ریکارڈ پری پول دھاندلی کی گئی اور الیکشن ڈے پر ووٹ کا عمل مکمل ہونے پر جس طرح نتائج پر اثر انداز ہوا گیا اس سے بڑی بدنما مثال کہیں نہیں ملتی۔