عوام کے معیارزندگی کو بلند کر نے کے عزم کو ہر صورت پورا کیا جائیگا: امجد لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ممبران میونسپل کمیٹی شیخوپورہ نے چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کو شیخوپورہ سے مسلسل تیسری باررکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ملاقات کرنیوالوںمیںملک محمود طاہر،میاں منور اقبال ، یعقوب بگا، میاں منیر ، فیصل الیاس ورک، سردار ریاض ڈوگر، ہاشم مقبول ، سید قلب سلیم شاہ،ملک عمر صدیق،سید سہیل شاہد، چودھری نیامت علی گادھی،ماجد سعید سیال ،مرزا سعیدسمیت دیگربھی موجودتھے اس موقع پر امجد لطیف نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام کے معیارزندگی کی بلندی کا جو عزم کیا ہے اس کو ہر صورت پورا کیا جائیگا۔