مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا : عرفان اسلام
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن بہبود مریضاں کے چیئرمین ملک عرفان اسلام اور وائس چیئرمین میاں تنویر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوششیں کرنیوالوں کو ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی کامیابی میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر عوام کا بھرپور اعتماد کامظہر اور ضلع شیخوپورہ میںہونیوالے ترقیاتی کاموں کی بدولت ہے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے 10 سالوں کے دوران شیخوپورہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پسماندگی اور عوامی محرومیوں کو ختم کیا عوامی خوشحالی کیلئے کوششوں اور کاوشوں کو مزید تیز کیا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوںنے اظہار تشکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید واجد بخاری ، شیخ محمدسرور، چودھری محمد بلال ، محمد جاوید ،چودھری محمد افضل نظامی،ڈاکٹر محمد سعید، چودھری مظہر کک ودیگربھی موجودتھے ۔