زرداری نے میثاق جمہوریت سے پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: طارق مسعود
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ پیپلز پارٹی کے راہنما رانا طارق مسعود نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی صدارت کے دوران مسلم لیگ ن سے میثاق جمہوریت اور مفاہمتی سیا ست کا معاہدہ کر کے پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا ان کی اس غلط پالیسی کو جیالوں نے قبول نہیں کیا تھا جبکہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اس معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے اپنے تمام حکومتی وسائل پیپلز پارٹی کو پنجاب سے ختم کرنے کیلئے استعمال کیے لیکن اب بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت نے جیالوں کو حوصلہ دیا ۔