عام انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا: ن لیگ گکھڑ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنمائوں چوہدری ثناور ارشد جوندہ ،ڈاکٹر قاسم ضیا ملک نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر جس طرح دھاندلہ کیا گیا اب اسی ہاتھوں نے اکثریت ہو نے کے باوجود اس کو پنجاب میں حکومت بنانے کے حق سے محروم کیے جانے کی کوششیں شروع کردیں ہیں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے دعوے کرنے والے مسلم لیگ ن سے یہ حق چھین کر کون سی جمہوریت کی خدمت کررہے ہیں۔