• news

تحریک انصاف پنجاب میں ن لیگ کے مینڈیٹ کا احترام کرے:محسن نوید چیمہ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر کنٹونمنٹ بورڈمحسن نوید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور آزاد امیدواروں کی خریدوفروخت بند کر کے ہارس ٹریڈنگ کو پروان چڑھانے سے باز رہے کیوں کہ ہارس ٹریڈنگ سے ملک میں پیدا ہونے والی خرابیوں کا قوم پہلے ہی خمیازہ بھگت رہی ہے ۔ 2013میںمیاں محمدنواز شریف نے صوبہ کے پی میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے فری ھینڈ دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن