حلقہ کے عوام کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا: نواب شیر وسیر
بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی ہمدری اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ جس محبت کا ثبوت حلقہ کی عوام نے مجھے ووٹ دے کر کیا ہے اسی محبت کا جواب میں علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا کر دوں گا۔ اپنے ڈیرہ پر میاں رفیق طاہر کی قیادت میں بچیانہ، گنگاپور، 655/6گ ب اور 563 گ ب سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہی بنے گی۔ عمران خان کی نیک نیتی اور اچھے ویژن سے آج ہر پاکستانی آگاہ ہے اور اب وہ دن دورنہیں جب حصول روزگار کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن میں آکر فخر سے روزگار حاصل کرسکیں گے اور دُنیا بھر میں اپنا لوہا منوائیں گے۔