عوام نے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی :ثاقب علی ساقی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے ڈپٹی ہیڈ ثاقب علی ساقی نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، عمران خان 100روز کے ایجنڈے اور منشور میں ترجیحات کا اعلان کر چکے ہیں، حکومت کے قیام کے بعد اس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا، عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دیا ہے اور عمران خان انہیں مایوس نہیں کریں گے۔