• news

جوہڑ پر قبضہ کیخلاف قاسم پور کے مکینوں کا اے سی آفس نوشہرہ ورکاں کے باہر مظاہرہ

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)نواحی گائوں قاسم پور میں جوہڑ پر بااثرافراد کے قبضہ کے خلاف اہل علاقے نے احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق موضع قاسم پور کے رہائشی نصر اللہ،اختر ،جمشید،نوید ،ظفر اللہ ،اظہر عباس،عابد علی ،ارشد علی، و دیگر نے اے سی آفس جاکر احتجاج کیا اور دیہہ کی نکاسی آب کی صورتحال کیبارے میں بتایابعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائوں ہی کے فلک شیر کھرل وغیرہ نے جوہڑ پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے جس سے اہل دیہہ سخت پریشان ہیں نالیوں کے گندے پانی کے کھڑا ہونے سے تعفن پیدا ہو رہا ہے متاثرین نے اعلی حکام سے جوہڑ کو واگزار کروانے کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن