• news

نفاذ اسلام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی: بلال قدرت بٹ

حافظ آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انتخابات میں ہارجیت سے قطع نظر اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور عوام کی بے لوث خدمت کی جدو جہد جاری رکھے گی۔وہ جامع مسجد الفتح میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔ جس کی صدارت پرو فیسر محمد ایوب خاں طاہر نے کی۔ جبکہ امان اللہ چٹھہ ، محمد حنیف گوندل ، نثار خاں اور ملک شوکت علی پھلروان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی شفافیت پر انگلیا ںاٹھائی جا رہی ہیں۔اس لئے بے لاگ تحقیقات سے ہی انتخابی نظام پر عوامی اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔اُنہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ جماعت کو سماجی انتظامی اور سیاسی شعبوں میں اسلام کے شہری اصول اپنانے کی دعوت دینے کی جدو جہد تیز کریں تاکہ ایک مثالی اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل دینے کی راہ ہموار ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن