حج کے بعد زندگی میں تبدیلی لائیں: علامہ سلیم نظامی
حافظ آباد(نامہ نگار)معروف سکالر اور دانشور علامہ محمد سلیم نظامی نے کہا ہے کہ وہ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جنھیں خداوندکریم اپنے گھر بلاتے ہیں۔ اور یقینا خداوندکریم ایسے لوگوں پر راضی ہوتا ہے جنکو حج کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزہائوسنگ کالونی میں انجینئر محمد سلیم کی حج بیت اﷲپر وانگی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حج بیت اﷲکی ادائیگی کے بعد ایک مسلمان گناہوں سے پاک ہوجاتاہے اور اسکی زندگی کا نئے سرے سے آغاز ہوتاہے۔ چنانچہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم حج بیت اﷲکی ادائیگی کے بعد ہم اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں اور گناہوں سے بچ کر خداوندکریم کی خوشنودی کے لئے اپنے شب وروز گذاریں۔تقریب سے عبدالجبار رضا انصاری ، آفتاب انصاری اور عثمان انصاری نے بھی خطاب کیا۔