• news

اقلیتوں کو نمائندے منتخب کرنے کا حق نہ دینا زیادتی ہے: ایلڈر سلامت بھٹی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسیحی عوامی پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر ایلڈ رسلامت بھٹی ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے انحراف کرنا قائد کی حکم عدولی کے مترادف ہے۔ جو قومیں اپنے قائدین کے افکار پر عمل نہیں کرتی وہ قومیں محسن کش کہلاتی ہیں لہذا اقلیتوں کو اپنے ووٹوں سے اپنے نمائندے منتخب کرنیکا حق نہ دینا اور انکی قومی حیثیت کو ختم کرنا اور وزارت ِ اقلیتی امور جو وطن عزیز کیلئے سمبل آف پاکستان کا درجہ رکھتی ہے ختم کرنا اقلیتوں کو دیوار کیساتھ لگانے کے مترادف ہے۔ اجلاس میں مسیحی عوامی پارٹی کے چیئرمین سلامت ایم کھوکھر وائس چیئرمین ایلڈر ایوب غلام سیکرٹری جنرل پرویز دیوان اور دیگر قابل ذکر لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن