اپوزیشن کی اے پی سی آج ہو گی‘ وزیراعظم کی حلف برداری پر احتجاج کیلئے حکمت عملی طے کی جائیگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی۔ اے پی سی آج شام 4 بجے ہوگی۔ اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، اے این پی، پشتونخوا میپ، قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم، پاک سرزمین پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے متفقہ امیدواروں کے ناموں پر بھی غور ہو گا۔ اے پی سی میں وزیراعظم کی حلف برداری اور احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی جبکہ الیکشن کے مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر کی تےاری کے لئے کمےٹی تشکےل کئے جانے کے امکان ہے ۔ اجلاس مےں اسمبلےوں کا حلف اٹھانے کے فےصلے کی توثےق کی جائے گی آل پارٹےز کانفرنس مےں پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر، متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن ، جماعت اسلامی کے امےر سراج الحق ، سےکرٹری جنرل لےاقت بلوچ ، پےپلز پارٹی کے رہنما سےد ےوسف رضا گےلانی، شےری رحمن، راجہ پروےز اشرف ، نےر بخاری ، فرحت اللہ بابر پاکستان مسلم لےگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی ، سردار مہتاب احمد خان ، احسن اقبال سردار اےاز صادق ، عوامی نےشنل پارٹی کے سربراہ اسفندےار ولی، مےاں افتخار، غلام احمد بلور، جمعےت علماءپاکستان کے سربراہ مولانا انس نورانی، اسلامی تحرےک کے سربراہ ساجد نقوی اور دےگر رہنما شرکت کرےں گے۔
اے پی سی
خ