• news

چیئرمین پیمرا کی چیف جسٹس سے ملاقات، افسروں 2 اور اہلکاروں کی ایک دن تنخواہ کا چیک جمع کرایا، نگران وزیراعظم، وزراءکا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن+ نمائندہ نوائے وقت) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور وزراء نے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ بدھ کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزراءاپنی 1ماہ کی تنخواہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کردہ فنڈ میں دیں گے جبکہ سرکاری ملازمین و افسران اپنی 2دن کی تنخواہی ڈیمز فنڈ میں دیں گے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ میںچیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیلئے پیمرا افسران کی دو دن ، سٹاف کی ایک دن کی تنخواہ جمع کرائی ، چیئرمین پیمرا نے چیف جسٹس صاحب کو یقین دہانی کرائی کہ پیمرا ڈیم بنانے کے قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات کی میڈیا ہاو¿سز کی وساطت سے تشہیر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
ڈیمز فنڈ/ نگران وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن