مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر غور
لاہور (ساجد ضیائ، دی نیشن رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب میں حکومت سازی کی تمام تر کوششوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے دوسری آپشن پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے تمام امیدیں نہیں توڑیں اور محسوس کر رہی ہے کہ موجودہ حالات پی ٹی آئی کی حمایت میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پہلی مرتبہ پنجاب میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے اور مستقبل میں اس کی سیاسی حیثیت مستحکم ہو گی۔ پنجاب میں شہباز شریف کی خدمات کے باعث پی ٹی آئی کو بہتر طریقے سے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب 20 ارکان کی غیرحاضری سے بہت کچھ پتہ چل رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کا مسلم لیگ (ن) کیسے مقابلہ کرے گی۔ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وزارت اعلیٰ کے بجائے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ مضبوط نہیں۔ اس جماعت کے لئے اپوزیشن کا کردار بہتر ہے۔ قومی اسمبلی میں متحرک اور م¶ثر کردار کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کو ضمنی انتخابات میں بھی بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے نظر رکھنی چاہئے۔
تجزیہ کار