• news

الیکشن کمشن نے نتائج تاخیر کا نوٹس لے لیا انتخابی عملے کو ایک ماہ کے اعزازیہ کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ڈی آر اوز، آر اوز، اے آر اوز سمیت تمام انتخابی عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔ آر اوز کے دفاتر میں کام ہونے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پندرہ ہزار سے کم بنیادی تنخواہ والے ملازمین کو 15 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا۔ علاوہ ازیں عام انتخابات کے سات روز بعد چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات 2018 کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، صوبائی اسمبلی کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے وضاحت طلب کر لی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے وضاحت طلب کر لی۔ الیکشن کیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین کے مطابق رات دو بجے تک نتائج تیار کرنا تھے تاخیر کیوں ہوئی۔
اعزازیہ/ تنخواہ

ای پیپر-دی نیشن