فارم 45 پر مسلم لیگ ن کی شکایات الیکشن کمشن بنچ تشکیل دیگا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کی فارم پنتالیس کے حوالے سے شکایات سننے کےلئے بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے فارم 45سے متعلق تحفظات الیکشن کمشن کے سامنے رکھ دیئے جس کے بعد بنچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب سے ملاقات کے بعد ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہا کہ ہے کہ ہم دو بینچ بناتے ہیں وہ بینچ دوبارہ گنتی کرانے کے معاملات کو دیکھے گا، نواز شریف کے بائیں بازو میں درد تھا لیکن وہ پمز میں نہیں رہنا چاہ رہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ میری جو بھی ٹریٹمنٹ کرنی ہے وہ وہ اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے۔ بدھ کو مسلم لیگ ن لیگ کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمشن سے ملاقات کی۔ وفد میں مشاہد حسین اور مریم اورنگزیب اور شذرہ منصب شامل تھیں، ن لیگی وفد نے ملاقات میں عام انتخابات میں فارم پنتالیس سے متعلق تحفظات سے سیکرٹری الیکشن کو آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ایک بندہ الیکشن لڑتا ہے تو وہ جان پر کھیل کر لڑتا ہے، جو فارم 45 کے حوالے سے بے ضابطگیاں نظر آتی ہیں۔
فارم 45 / بنچ