• news

اختیارات کا ناجائز استعمال‘ مبینہ کرپشن‘ یوسف گیلانی‘ حافظ عبدالکریم کیخلاف ریفرنس کی منظوری‘ نیب اورنج ٹرین منصوبہ کی بھی انکوائری کریگا

لاہور/ اسلام آباد/ پشاور/ ڈی جی خان (سٹاف رپورٹر+ ایجنسیاں+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب نے 20اگست کو طلب کیا ہے، نیب لاہور کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، انہیں اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیے20 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نیب پشاور نے سوات سے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں میں پوچھ گچھ کیلئے آج جمعرات کو طلب کر لیا۔ دریں اثنا نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعظم سید ےوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، محمد سلیم سابق پی آئی او، سےد حسن شیخ، سابق کمپنی سکیرٹری ےونیورسل سروس فنڈ، انعام اکبر، سی ای او میسرز مڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران/ اہلکاران کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر میسرز مڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری مہم کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 128.07 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس نے اویس مظفر ٹپی، سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ، راجہ محمد عباس سابق چیف سیکرٹری سندھ، غلام مصطفے پھل سابق سیکرٹری لینڈ ےوٹیلائزیشن سندھ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ ےوٹیلائزیشن سندھ اور دیگر کے خلاف چارمختلف انوسٹی گیشز کی بھی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملیر ریور کی سینکڑوں ایکڑ زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو 33 ہزار ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/ اہلکاران، نیسپاک کی انتظامےہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 4 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی منظور قادر کاکا اوردیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی اور سرکاری کاغذات میں ہیر پھیرکاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباََ3 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے افسران/ اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تقررےاں کرنے، ملکی اور بیرونی دوروں پر خطیر سرکاری فنڈزکا ضےاع اور 142.4 ملین روپے کا سافٹ وئیر من پسند کمپنی سے زائد نرخوں پر خریدکر استعمال نہ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے فیڈرل اردو ےونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے وائس چانسلر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر قواعد کے بر خلاف من پسنداساتذہ/ طلباءکو پی ائچ ڈی کرنے کےلئے تعلیمی وظائف دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 115.673 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ثاقب احمد سومرو ممبر لینڈ ےوٹیلائزیشن سندھ اور گلشن اریشہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتظامےہ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراڑیشہ سوسائٹی کو سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 4 سو ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز پاک کام کے سابق ڈائریکٹر سلطان العارفین، جاوید فراز چیف ایگزیکٹو میسرز پاک کام اوردیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر حکومت کو لائسنس فیس کی مد میں 21.642 ارب روپے کی نادہندگی کا الزام ہے۔ اجلاس نے سابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل سندھ مظہر علی سہتو اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے اور من پسند افراد کی غیر قانونی طور تقرری کا ا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو تقریباً 350 ملین سے زائدروپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس نے ڈی جی مانی©ٹرنگ، آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس اینڈ ایگریکلچرل سپلائی امدار میمن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طورپراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوتقریباََ 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے افسران/ اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تقررےاں کرنے اورسرکاری فنڈز میں خردبرد کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بشیر داﺅد ، مریم داﺅد اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈائریکٹر فنانس (QUEST) فضل شیح اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند کمپنےوں کو پروکیورمنٹ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیبارٹری کےلئے آلات خریدنے کا الزام ہے۔اجلاس نے ڈاکٹر مبارک علی، پرنسپل شیح زائد میڈیکل کالج رحیم ےار خان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرتقررےاں کرنے کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو166.748 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیشنل رولر سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکیٹو ڈاکٹر راشد باجوہ ، جنرل مینجرآپریشزڈیرہ غازی خان آغا علی جواد، جنرل مینجر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو 482.785 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وفاقی وزیر حافظ عبدلکریم، عثمان عبدلکریم، انس عبدالکریم، ڈاکٹر نجیب حیدر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے اور بڑے پیمانے پر طلباءکو دھوکہ دیتے ہوئے اپنے غیر قانونی کا انڈس انٹرنیشنل انسٹٹیوٹ میں داخلہ دینے اور طلباءسے داخلہ کی مد میں بھاری رقوم کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اور دیگر کے خلاف انکوائری اور زرعی ےونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرا احمد خان اوردیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتا ہے بلکہ نیب افسران اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشےں کر رہے ہیں۔ مزید برآں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز طلب کر لیا۔ ایف آئی اے بے نامی اکاونٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پی کے نے پشاور رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کی تحقیقات میں 9 افسران کو 5 اور6 اگست کو طلب کرلیا ہے، افسران میں گریڈ17سے21تک کے افسران شامل ہیں جو مختلف صوبائی محکموں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے بیانات 5 اور 6 اگست کو ریکارڈ کئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں کنسٹرکشن کمپنیوں کو بھی طلب کیا جائے گا۔

نیب

ای پیپر-دی نیشن