• news

انتخابات میں آرمی سپورٹ سنٹر‘ فارمیشنز کا کردار قابل تعریف‘ حمایت پر عوام کا شکریہ : آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک میں حالیہ عام انتخابات کے بعد کور کمانڈرز کی پہلی کانفرنس بدھ کے روز جی ایچ کیو میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر اس دو سو بارہویں کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاءنے جیو سٹرٹیجک صورتحال، خطہ میں سلامتی کے حالات اور داخلی سلامتی کے امور پر غور کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کمانڈرز کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے۔ شرکاءنے علاقائی امن و استحکام کیلئے، بطور خاص پاک، افغان پلان آف ایکشن کے ذریعہ اور فوجی سطح پر افغانستان کے ساتھ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے عام انتخابات کے انعقاد میں دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق الیکشن کمشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر اور فیلڈ فارمیشنز کی تعریف کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے انتخابی عمل کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتخابات میں بھرپور شرکت اور انتخابی عمل کے دوران دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق مسلح افواج نے جو کردار ادا کیا اس کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن