• news

ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ قومی ٹیم کا اعلان چند روز میںہو گا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ فیڈریشن نے تمام کیٹیگری میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان ایک دو روز تک کیا جائے گا۔ حکام نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں سے 12 کھلاڑیوںکا انتخاب کرکے انہیں بھارت بھجوایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن