• news

صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں گے:محمد عامر جان

لاہور( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوںکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں گے جس میں سکولوں کے طلبہ بھی حصہ لیں گے۔ حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس تنظیموں سے مل کر لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16چیمپئن شپ، پنجاب وومن آرچری چیمپئن شپ اور انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ منعقد کرائی ہیںان کا دائرہ اب صوبہ بھر میں وسیع کیا جارہا ہے، ہر تحصیل میں سکولوں کے طلبہ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن