فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے دوران احتجاج کرنیوالے روسی مظاہرین رہا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) روس میںگزشتہ ماہ ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ فائنل کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین کو رہا کردیا گیا ۔ مظاہرین کو گزشتہ روز عدالت میںپیش کیاگیا تاہم جج نے ٹیکنیکل وجوہات کی بناء کیس کی سماعت سے انکارکر دیا۔ پولیس گرفتار مظاہرین کو واپس تھانے لے گئی اور بعد ازاں رہا کر دیا گیا ۔ مظاہرین کو 15جولائی کو 15دن قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔