سعودی عرب: خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم معروف 2کارکن گرفتار
دبئی (اے ایف پی) سعودی عرب میں پولیس نے معروف انسانی حقوق کی کارکن کو حراست میں لے لیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ایوارڈ یافتہ ثمر بداوی کو ان کی ساتھی نسیمہ الصدا کے ہمراہ رواں ہفتے حراست میں لیا گیا لیکن اس کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ ڈائریکٹر برائے مڈل ایسٹ سارا لیہہ وٹسن نے بتایا ان پر مظاہروں کو ہوا دینے اور منحرفین سے تعاون کا الزام ہے۔ مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ دونوں خواتین کے حقوق کے لئے سرگرم تھیں۔