100 امریکی کمپنیوں کا ڈیٹا ہیک کرنے پر 3 یوکرائنی باشندے گرفتار
واشنگٹن (اے ایف پی) 100 امریکی کمپنیوں کے سسٹم کو ہیک کرکے لاکھوں کسٹمرز کا ڈیٹا چرانے کے الزام پر یوکرائن کے 3 باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انصاف کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا دمتیرو فیدروق، فیڈائر اور اندرائی ملزموں کے نام ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل سائبر کرائم گروپ (FINZ) بنا رکھا تھا جس کی نگرانی میں سائبر کرائم کی کارروائیاں کرتے تھے۔